۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید نصرت علی جعفری 

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری نے اپنے ایک پیغام میں آیۃ اللہ العظمی حسن زادہ آملی و بزرگ عالم دین مولانا تلمیذ الحسنین رضوی اور مولانا سید ناظم حسین عابدی کے خبر ارتحال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری وکیل مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایام اربعین حسینی میں عالم اسلام کے ممتاز مفخر،عالمی شہرت یافتہ علامہ حضرت آیہ اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی اچانک رحلت کی خبر نے عالم تشیع کو مزید سوگوار کر دیا۔ اللہ کا عبد صالح، عالم و مجاہد، مجتہد و مدافع مذہب، کفیل ایتام آل محمد علیہم السلام کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جن کے آثار باقیات الصالحات تقریباً 190  مختلف موضوعات پر موجود ہیں۔ اللہ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ مرحمت فرمائے۔ آمین اور تمام پسماندگان ، خصوصاً رہبر معظم ،مراجع کرام ،حوزہ علمیہ ، شاگرداں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ابھی اس غم میں آنسو رکے  بھی نہ تھے کہ عالم باعمل، استاد الاساتذہ اسوۃ الادباء ، مولانا سید تلمیذ الحسنین رضوی صاحبِ قبلہ عشروی نور اللہ مرقدہ الشریف نیو جرسی امریکہ  کی وفات میں آنسو ابل پڑے۔ اللہ انکو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے آمین، جملہ پسماندگان، وابستگان، عقیدتمندان، شاگردان خصوصا برادران محترم حجج اسلام مولانا رضوان  رضوی صاحب قبلہ ، برادر گرامی ندیم صاحب، ڈاکٹر منظور صاحب،باقر رضوی صاحب،صادق رضوی صاحب کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ 

ملت انہیں مرحومین کے غم میں مبتلا تھی کہ سربراہ تحریک دینداری، دلسوز تنظیم المکاتب مولانا سید ناظم حسین عابدی صاحب  طاب ثراہ کی وفات نے غم کو دوبالا کر دیا۔ اور ہم لوگ اسی طرح غم میں غمزدہ ہوتے چلے گئے اور علماء علام ہم سب سے رخصت ہوکر   داغ فراق دے گئے۔ اللہ علماء علام کے درجات عالی ومتعالی فرمائے آمین، جملہ پسماندگان خصوصاً مولانا سید عرفان عابدی صاحب قبلہ و مولانا سید انتظار عابدی صاحب قبلہ کو صبر واجر عطا فرمائے۔

اس دور قحط الرجال میں علماء علام کا یہ فراق کسی گھر اور خاندان کا نہیں بلکہ پوری ملت کا عظیم خسارہ ہے۔ مالک رحم کرے، مغفرت فرمائے۔ اعلی علیین میں جگہ کرامت فرمائے۔ سوگواروں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .